السلام علیکم
جناب لاھور لاھور میں رھائش ھے۔ ادھر تو اب کوئ خاص سردی نہیں پڑتی۔ بس پانچ سات دن کچھ زیادہ ٹھنڈے ھوتے ھیں۔ ابھی تو ویسے بھی خشک سردی پڑ رھی ھے مطلب بارش نہیں ھوئ ابھی تک۔ کھانسی نزلہ اور زکام بار بار آ گھیرتا ھے۔
آپ کی طرف تو برف باری ھو رھی ھو گی میرا خیال ھے آپ مغرب سائیڈ پر رھتے ھیں۔ سمجھنے کی کوشش کر رھی ھوں الائیو کمیونٹی کو لیکن لگتا ھے کافی کچھ پڑھنا پڑے گا۔ گھر کے کاموں سے ھی بہت مشکل سے فرصت ملتی ھے۔ پرانے وقت یاد آتے ھیں جب کوئ ذمہ داری نہیں ھوتی تھی پھر بھی صرف پڑھائ کی ذمہ داری ھی بہت گراں گزرتی تھی۔
کوشش کروں گی وقت نکال کر آپکی پوسٹس بھی دیکھوں اور چیک کروں کہ آپ کی پوسٹس کس طرح کی ھوتی ھیں۔ دوسروں کی پوسٹس سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ھے۔
اوکے اللہ حافظ۔ اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھنا۔
میں جہلم میں رہتا ہوں. جی ٹی روڈ کے پاس.
اپنے شہر میں تو کوئی بھی نہیں ہے. یاییو پہ.
آجکل وقت میں زرا بھی برکت نہیں ہے. فٹا فٹ گزر جاتا ہے.
میری صرف دن میں ایک ہی ایکٹی فٹ کی پوسٹ ہوتی ہے. وہ بھی رات کو گھر آ کر جلدی جلدی ایک دو لائن لکھ کر پوسٹ کر دیتا ہوں.
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ خیرا