السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان فرمانے والا ہے ہر روز کی طرح میں تہجد کے وقت اٹھتی ہوں سب سے پہلے وضو کیا ہے پھر میں نے تہجد کے اٹھ نفل ادا کیے ہیں دو دو کر کے پڑے ہیں اس کے بعد میں نے تسبیح پڑھی ہیں پھر میں نے دعا مانگی ہے اور پھر میں کچن میں گئی ہوں میری امی سحری بنا رہی تھی سب سے پہلے میری امی نے چائے بنائی ہے پھر روتی بنائی ہے اور پھر ہمیں کٹوروں میں دہی ڈال کے بھی ہے اور پھر ہم ساتھ بہن بھائیوں نے اور ابو نے میل کے سحری کی ہے اس کے بعد پھر میں اپنے کمرے میں ائی ہوں میں نے قران پاک کی تلاوت کی ہے سورتیں پڑی ہیں اور پھر قران پاک کو بند کیا ہے اور رکھ دیا ہے پھر فجر کی نماز کا وقت ہو گیا روزہ باندھ ہو گیا تھا پھر میں نے فجر کی نماز ادا کی ہے سبحان اللہ اللہ اکبر الحمدللہ کی تسبیح پڑھی ہے اللہ پاک سے دعا کی ہے پھر جان نماز اٹھا کے رکھ دی اور پھر اپنے بستر پر لیٹ گئی کیونکہ گھنٹہ تھا ابھی اندھیرا تھا تو پھر میں گھنٹہ سو گئی
اس کے بعد پھر میں صبح اٹھی ہوں میں نے کمروں سے جھاڑو لگایا ہے پھر باہر سے جھاڑو لگایا ہے پھر کوڑا ڈالا ہے ٹوکری میں اور پھر میں باہر کوڑا ڈالنے گئی ہوں اس کے بعد میں نے بستروں کو کلوز کیا ہے پھر میں نے ابو کے کپڑے استری کیے ہیں پھر میں نے اپنے کپڑے استری کیے ہیں کیونکہ میں نے سکول جانا تھا پھر میں نے برتن دھونے تھے سارے برتن اٹھائے ہیں ان کو واٹر پمپ پر لے کے گئی ہوں اور سارے برتن میں نے دھوئے ہیں
پھر میں نے ہاتھ منہ دھویا ہے تیار ہوئی ہوں سکول گئی ہوں سکول پہنچی تو میں نے حاضری لگائی ہے اسمبلی کی بیل کروائی ہے سکول کی صفائی چائے کی ہے کمروں کی صفائی چیک کی ہے کمروں سے جا لے اتروائے ہیں اس کے بعد ایک بچے نے قران پاک کی تلاوت کی ہے ایک بچی نے نعت پڑھی ہے پھر ترانہ پڑھا گیا پھر بچوں کی چیکنگ کروائی ہے اور پھر سب بچوں کا کلاس میں بھیج دیا ہے اج ہمارے سکول کا کیو اے ٹی کا ٹیسٹ تھا جو انہوں نے بچوں نے دوسرے سکول میں جا کے دینا تھا لاہور کی ا ٹیم ائی ہوئی تھی تیسری چوتھی اور چھٹی کلاس کا ٹیسٹ تھا ان میں سے کچھ بچوں کو چنا ہے ہر کلاس میں سے 18 18 بچوں کو چنا ہے اور جس میں سے تین تین بچے ہر کلاس میں سے نکالیں 10 30 پر ٹیسٹ شروع ہوا ہے اور 12 بجے ٹیسٹ ختم ہو گیا ہے سب بچوں کا ٹیسٹ بہت اچھا ہوا ہے اور ہمارے سکول میں بھی بچوں کے پیپر ہو رہے ہیں نرسری پریپ کا پیپر نہیں تھا اور جن کلاسوں کا پیپر تھا نرسری اور پریپ والی ٹیچر نے اون کلاسز کا پیپر لیا ہے میں نے بھی پیپر لیا ہے بچوں کو پیپر سمجھایا ہے ان کے اوپر راؤنڈ لگایا ہے پورے سکول کا میتھ کا پیپر تھا اور دو کلاسز کا اسلامیات کا پیپر تھا سب نے ریلیکس ہو کے ارام سے پیپر کیا ہے اور تقریبا سب کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے پیپر کے بعد پھر میں چھٹی کر کے گھر اگئی کیونکہ میں نے سامان لینے جانا تھا میں نے جوتے لینے جانا تھا اپنی بھی اور بچوں کی بھی
اس کے بعد میں گھر ائی ہوں میں اور میرا بھائی میاں والی گئے ہیں ہم نے وہاں سے جوتے لیے ہیں کچھ میک اپ کا سامان لینا تھا وہ لیا ہے بچوں کی کپڑے لینے تھے ہم نے کپڑے لیے ہیں ہمارا روزہ بھی تھا اور بہت زیادہ رش بھی تھا اور مشکل سے ہم نے کپڑے اور جوتی لی ہیں اور کچھ میک اپ لیا ہے اور پھر ہم نے دو گھنٹے شاپنگ کی ہے پھر ہم گھر اگئے ہم جو چیزیں لے کے ائے سب کو بہت چیزیں پسند ائی ہیں تو جوڑے میں نے اپنی بھانجی کے لیے کپڑوں کے لیے ہیں ایک جوڑا بہن کا لیا ہے کپڑوں کا اس کی چوڑیاں لی ہیں اس کے لیے مہندی لی ہے نیل پالش لی ہے انگوٹھی لی ہے اور اس کے لیے جوتے لیے ہیں اور بھتیجوں کے لیے بھی کپڑے اور جوتی لیے ہیں اور اپنے بھی کپڑے اور جوتے لیے ہیں
تھوڑی سی سوئی ہوں پھر عصر کی نماز کا وقت ہو گیا تھا پھر میں نے وضو کیا ہے نماز ادا کیا ہے پھر میں نے افطاری کا سامان بنانا تھا وہ بنایا ہے پہلے پیاز کاٹے ہیں پھر مرچیں کاٹی ہیں پھر الو کاٹتے ہیں ان کو دھویا ہے ان کو ایک کٹور میں ڈالا ہے اس میں پیاز مرچیں پودینہ الو سب ڈال کے اس کو میں اچھے سے مکس کیا ہے اس میں پھر مصالے ڈالے ہیں پھر میرا بیسن پڑا تھا بیسن ڈالا ہے پھر میں ان کو اچھے سے مکس کیا ہے اور میرا بیسن تیار ہو گیا پھر میں نے پکوڑے بنانے تھے پھر میں نے پکوڑے بنائے ہیں پھر میں نے ایک چٹنی کو کوٹا ہے پھر میں نے چنا چاٹ بنایا ہے پھر میں نے دودھ اور جامع شیری بنائی ہے یہ سارا سامان میں نے اکٹھا کر کے ایک جگہ پہ رکھا ہے نیچے دسترخوان بچایا ہے اور سارے سب مل کے بیٹھے ہیں پھر سب نے مل کے افطار کیا ہے روزہ بہت مزہ ایا ہے