جب آپ کھانے کی کوئی چیز خریدتے ہیں تو پیسوں کی ادائیگی کے بعد وہ چیز کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے ہیں؟ اگر نہیں تو اس عادت کو اپنالیں، ورنہ بیمار ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے اردگرد جو نوٹ گردش کررہے ہوتے ہیں، ان پر ہزاروں قسم کے جراثیم موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ ان کا مختلف چیزوں کو چھونا ہوتا ہے اور ہاتھوں کی تو بات ہی الگ ہے۔تحقیق کے دوران ایک بینک سے نکالے گئے ڈالر کے نوٹوں کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان پر سیکڑوں اقسام کے جراثیم موجود ہیں جن میں سے کچھ کیل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں جبکہ دیگر بے ضرر جلدی بیکٹریا تھے۔ان میں فضلے کے جراثیم بھی موجود تھے جبکہ منہ میں پائے جانے والے بیکٹریا کے ساتھ ساتھ جانوروں کے ڈی این اے وائرسز بھی۔محققین کا کہنا تھا کہ جن نوٹوں کی گردش زیادہ ہوتی ہے اور جنہیں 5 سے 15 برس کا عرصہ ہوچکا ہے، وہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نوٹوں کو ہاتھ میں لینے کے بعد بیشتر افراد ہاتھ نہیں دھوتے اور ہر طرح کے کام کرتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ نوٹوں کی گردش کے حوالے سے لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کس کس نے چھوا ہے اور کچھ پر ای کولی سمیت دیگر سنگین امراض کا باعث بننے والے جراثیم بھی موجود ہوسکتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ ویسے تو نوٹوں سے ان جراثیموں کا ہاتھوں میں آنا اکثر اوقات بیمار کرنے کا باعث نہیں بنتا، لیکن اگر یہ جسم کے ایسے حصوں میں پہنچ جائیں جنھیں کم تحفظ حاصل ہے تو خطرہ ضرور ہوسکتا ہے۔لہذا زیادہ بہتر یہ ہے کہ کرنسی نوٹوں کو پکڑنے کے بعد ہاتھ دھونا مت بھولیں تاکہ ممکنہ امراض کو دور رکھا جاسکے۔(اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل پلوس ون میں شائع ہوئے)
صحت سب سے پہلے
Congratulations @alidervash! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :
Award for the number of posts published
Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here
If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word
STOP