اٹلی کے ڈاکٹروں کی دنیا بھر میں تعریف

in #esteem5 years ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر نبرد آزما ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی آئی سی یو سے شیئر کی گئیں تصاویر نے دنیا بھر میں لوگوں کو ان کا گرویدہ کر لیا۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ آئی سی یو میں مریضوں کے علاج کے لئے کئی گھنٹےحفاظتی کٹس اور سامان پہنے رکھنے کے باعث ڈاکٹرز اور نرسوں کے چہروں پر زخم ہو گئے۔

IMG_20200409_220755.jpg
سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لوگ ان ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو ’’ ہیرو‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے اٹلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور ہلاکتوں کے باعث لاک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ جبکہ یہاں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 7503 ہوگئی ہے

link{(https://buc.kim/d/0yr5JYySL4G7)}