MINT MARGARITA منٹ مارگریٹا

in #foods8 years ago

MINT MARGARITA

منٹ مارگریٹاFB_IMG_1497473034357.jpg

فائیوسٹار ھوٹلوں میں کچھ ایسے مشروبات بھی ملتے ھیں جو بہت آسانی سے اور سستے تیار ھوتے ھیں لیکن انکے نام مشکل اور قیمت آسمان سے باتیں کرتی ھے. ان میں سے چند مشروبات گرمیوں کیلئے بہت فائدہ بخش اور لذیذ ھوتے ھیں. ھم گاھے بگاھے آپ کو ان سے روشناس کرواتے رھیں گے. آج اس سلسلے کی پوسٹ منٹ مارگریٹا کے متعلق ھے.

پودینہ کے سبز پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا کر فریج میں رکھ دیں. جب ضرورت ھو نکال کر درج ذیل طریقہ سے ڈرنک بنا لیں
اگر آپ نے چار گلاس بنانے ھیں تو دو بڑے چمچ (ٹیبل سپون) پودینہ کا پیسٹ یا اتنے ھی سبز پتے + دوچمچ چینی + برف باریک کوٹی ہوئی ایک کپ + چار عدد لیموں کا پانی اور چار گلاس سیون اپ یا سپرائٹ
سب کو جوسر میں ڈال کر دو تین منٹ جوسر چلا کر گلاسوں میں ڈال لیں. آپکا "منٹ مارگریٹا" تیار ھے.
اس کو پیتے ساتھ ھی آپکے سینے میں ٹھنڈ پڑ جائے گی. موسم گرما میں بہت فائدہ مند ھے.
یہی چار گلاس آپ کو کسی بھی فائیوسٹار ھوٹل میں ایک ھزار کے پڑیں گے.. خود بناکر جگر، معدہ اور سینہ ٹھنڈا کریں اور مہمانوں کو پیش کر کے انکی گرمی دور کریں.