میری آج کی مصروفیات

in Ecency3 years ago
IMG_20211101_064818.jpgIMG_20211101_064635.jpg

صبح کا وقت


سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ دیر بعد چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کی اور ایک گھنٹہ کے دوران میں نے 3 جوڑے کپڑوں کے کٹائی کیے اور پھر میں نے دکان بند کر دی۔

IMG_20211101_101203.jpgIMG_20211101_081951.jpg

دوپہر کا وقت

میں نے بازار جانا تھا کیونکہ میں نے اپنے لیے اور بچوں کے لیے کپڑے خریدنے تھے میں سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پیڑول پمپ پر پہنچا اور وہاں سے پیٹرول ڈلوایا اور پھر میں بازار کی طرف روانہ ہو گیا میں بازار میں پہنچ کر کپڑوں کی دکان پر پہنچ گیا وہاں سے کپڑے خریدے اور اس کو کپڑوں کی رقم ادا کی اور پھر میں اپنے بھائی کے پاس پہنچا وہ بینک میں ملازمت کرتا ہے اس نے مجھے فون کال کی اور بتایا کہ میں آپ سے کپڑے سلائی کروانا چاہتا ہوں میں نے اسے بتایا کہ میں اس وقت بازار میں ہوں آپ کے بینک میں چکر لگاتا ہوں۔

IMG_20211101_110914.jpgIMG_20211101_102647.jpg

میں بنک پہنچا اور وہاں پرمیں نے بھائی سے کپڑے وصول کیے اور اس کے بعد میں گھر واپس روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو ظہر کا وقت تھا میں نے نماز ادا کی اور پھر دکان پر پہنچ گیا اور پھر میں شام کے وقت سورج غروب ہونے تک کام کرتا رہا اور پھر شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا اور گھر پہنچ کر میں اپنی ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ سب کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی اللہ تعالی آپ سب لوگوں کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد

IMG_20211101_110927.jpgIMG_20211101_110919.jpg
IMG_20211101_101204.jpgIMG_20211101_101202.jpg