السلام علیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں اردو کمیونیٹی میں مقابلے میں حصہ لینے کے لیے حاضر ہوا ہوں میں نے سب سے پہلے جو فن سیکھا وہ تھا شکار کرنا
اچھا شکاری کی چند خصوصیات
سب سے زیادہ خصوصیت جو شکاری کے پاس ہونی چاہیئے وہ ہے صبر اور شکر اگر شکاری صابر اور شاکر نہیں تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ اگر شکار کو دیکھ کر جلد بازی کرے گا تو ناکامی مقدر بنے گی اور اس تجربے کا کئ مرتبہ سامنا میں نے خود کیا ہے میں نے شکار کا فن اپنے والد مرحوم سے سیکھا جب میں ساتویں کلاس کا طالب علم تھا میرے والد بہت ماہر شکاری تھے وہ کبھی شکار سے خالی ہاتھ نہیں واپس آئے کیونکہ انہوں نے ہمارے دادا مرحوم سے یہ فن سیکھا تھا ہمارے دادا بھی بہت ماہر شکاری تھے۔
اگر آپ نے بہترین شکاری بننا ہے تو صبر کرنا سیکھو اس وقت تک شکار پر حملہ آور نہ ہوں جب تک وہ خود آپ کے پاس چل کر نہیں آ جاتا اور پہلے سے ایک ہدف چن لیں کہ کہاں پر نشانہ لگانا ہے آپ اس وقت تک صبر کریں جب تک وہ آپ کے ہدف پر پہنچ جائے تو اس کے بعد آپ اس پر حملہ آور ہوں
سب سے اہم بات یہ کہ اپنے آپ کو اس طرح چھپا لیں کہ آپ اردگرد کے ماحول کا حصہ بن جائیں اس کے لیے آپ درختوں کے پتوں سے اپنے آپ کو ڈھانپ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ بازار سے ایسے لباس بھی مل جاتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ آپ اپنے آپ کو ڈھانپنے کے لیے جنگل سے ہی بندوبستی کریں کیونکہ اگر آپ کے پاس جتنا سامان ذیادہ ہو گا آپ کے لئے اتنی ہی پریشانی زیادہ ہو گی
سب سے بہترین شکاری وہ ہے جو صرف تین چیزوں کو اپنے پاس لازمی دکھتا ہے
1 چاقو
2رسی
3 آگ جلانے کا آلہ
اس کے علاوہ اگر اس کے پاس کچھ بھی نہ ہو اور جنگل میں شکار کرنے چلا جائے وہ اپنے لیے کھانا بھی تلاش کر لیتا ہے اور شکار کرنے کے لیے جنگل میں چاقو اور رسی کی مدد سے پھندے بھی تیار کر سکتا ہے اپنا بستر بھی تیار کر سکتا ہے اور دریا پار کرنے کے لئے تیرنے کا بندوست بھی کر سکتا ہے
- پہلی مرتبہ جب میں شکار پر گیا تو میرے والد دریائے سندھ کی دوسری جانب تھے اور وہاں تک صرف کشتی واحد راستہ تھی جب میں کنارے پر پہنچا تو میں نے ان کو دیکھا اور آوازیں دیں کشتی وہاں نہیں تھی اور دریا کی چوڑائی تقریباً 300 میٹر تھی اور گہرائی ذیادہ نہیں تھی تقریباً 3 سے 4 فٹ تک تھی میرے والد نے مجھے آواز دی اور کہا کہ آپ واپس چلے جائیں میں نے کہا نہیں میں آپ کے پاس آنا چاہتا ہوں تو والد نے کہا آپ کو پھر دریا پیدل کراس کرنا پڑے گا میں نے ہمت نہ ہاری اور میں نے دریا پیدل کراس کرنے کا فیصلہ کیا یہ میرا پہلا اور بہت بڑا امتحان تھا جس نے مجھے اچھا شکاری بنایا میں نے صبر سے کام لیا ڈر بھی لگتا تھا کیونکہ میں چھوٹا تھا لیکن میں نے دریا پیدل کراس کر لیا اور شکار والے کیمپ میں پہنچ گیا وہاں سب نے مجھے پیار کیا اور خوش ہوئے لیکن یہ لمحہ میری زندگی کا بہت قیمتی لمحہ تھا۔
میں نے پرانے شکاری حضرات سے بہت کچھ سیکھا کیونکہ شکار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب آپ شکار پر ہوتے ہیں تو اس وقت آپ خود بھی شکار ہو سکتے ہیں کسی سانپ یا دوسرے جنگلی جانوروں کا
جب آپ شکار پر ہوں تو اس وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی ایسے جانور کا یا پرندے کا شکار مت کریں جن کے ساتھ چھوٹے بچے ہوں اور شکار پر نکلنے سے پہلے یہ دعا ضرور کریں کہ یااللہ مجھے ایسا شکار عطاء کرنا جس کے بچے اور آنڈے نہ ہوں مجھے شکار ہونے سے بھی بچانا تو انشاء اللہ آپ کو اچھا شکار نصیب ہو گا