

Good morning to all the members. I was going to the fields early in the morning for a walk. I was enjoying the fresh air of the morning. These scenes are very beautiful. The birds are chirping and the sun is rising. I walk more than 2 km daily. Shortly after, I returned home after a walk. I was waiting for breakfast. I had breakfast with the children | تمام ممبران کو صبح کا سلام پیش کرتا ہوں۔ میں صبح سویرے واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ تھا۔ صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو رہا تھا یہ مناظر بہت حسین ہوتے ہیں ۔ پرندے چہچہا رہے ہوتے ہیں اور سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے۔ میں روزانہ 2 کلومیٹر سے بھی زیادہ واک کرتا ہوں۔ کچھ ہی دیر کے بعد میں واک کرنے کے بعد گھر کی طرف لوٹ آیا۔ ناشتے کے لیے میرا انتظار کیا جا رہا تھا۔ میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ |


I took the children to school and from there I went to the vegetable and fruit shop. From there I bought some vegetables and then went home. Give vegetables to wife. I had to send a berry gift to a friend. I picked a berry from the tree and went to give it to him. Shortly after, I returned home and headed for my shop. Arriving at the shop, I opened the door of my shop and started cleaning. When I finished cleaning, I cut 2 pairs and then I started sewing | بچوں کو سکول لے گیا اور پھر وہاں سے میں سبزی اور فروٹ کی دکان پر پہنچ گیا۔ وہاں سے میں نے کچھ سبزی خریداری کی اور پھر گھر چلا آیا۔ سبزیاں بیوی کو دیں۔ مجھے ایک دوست کو بیری کا تحفہ بھیجنا تھا میں نے درخت سے بیری توڑے اور اسے دینے چلا گیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد میں گھر واپس پہنچ آیا اور اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے 2 جوڑے کٹائی کیے اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا۔ |


When I finished sewing and then closed the shop and went home. After a while the food was ready. I washed my hands and face first and then I sat down to eat with the children and after eating I went to perform Zuhr prayers. I prayed in the mosque and then I came back home and drank a cup of tea. Again I went to the shop where I worked till sunset. And in the evening I closed the shop and then I went home. When I got home I wrote today's diary which I am presenting to you. I hope you will like it | جب میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا۔ کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا۔ میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا۔ دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا ۔ اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی۔ |


Looks tasty!
You had a nice day. Going for a walk, dropping the kids off at school, having dinner with the Union are all part of the family culture. I presented it. Thank you.
I am glad that you spent your precious time appreciating me with your precious words