اس میں میں آپ تمام دوستوں کو شرٹ کا کالر بنانے کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں کہ کالر کن مراحل سے گزر کر تیار ہوتا ہے آپ ان تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ کالر کیسے بنتا ہے۔
سب سے پہلے آپ دیکھیں کہ اس تصویر میں میں نے کالر کے کچھ الگ الگ پیس رکھے ہیں اسے 4 پیس والا کالر کہا جاتا ہے اس کے چاروں حصے مختلف سائز کے ہوتے ہیں جیسا کے آپ دیکھ سکتے ہیں اوپر کی تصویر میں۔ اس کو استری کے ساتھ چسپاں کر دیا جاتا ہے سب سے پہلے کالر کے بڑے سائز کپڑے کے ساتھ چسپاں کیے جاتے ہیں ۔
استری کو ایک خاص درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے دو بڑے پیس کپڑے پر چسپاں کرنے کے بعد چھوٹے پیس کونے کے ساتھ جوڑ کر استری سے چسپاں کیے جاتے ہیں کالر کی ایک سائیڈ پر سلوشن لگا ہوتا ہے وہ سائیڈ چمکدار ہوتی ہے اور دوسری سائیڈ کھردری ہوتی ہے چمکدار سائیڈ کو کپڑے کے ساتھ ملا کر رکھا جاتا ہے تاکہ استری کی تپش سے چپک جاۓ اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ چمکدار سائیڈ پر استری اگر لگ گئی تو وہ استری کے ساتھ چپک جاۓ گی ۔
کالر کے نیچے والا حصہ چسپاں کرنے کے بعد اس کے ساتھ آدھا انچ سے زیادہ کپڑا چھوڑ کر اس کو استری سے اندر کی طرف موڑ کر پریس کر دیا جاتا ہے جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو نیچے دی گئی ہے اس کے بعد اس کے اوپر 0.25 انچ کے فاصلے پر سلائی لگا دی جاتی ہے ۔
کالر کے تینوں اطراف سے سلائی لگائی جاتی ہے اور کالر کے بالکل ساتھ ہی یہ سلائی لگاتے ہیں تاکہ کام صفائی سے سر انجام پاۓ سلائی لگانے کے بعد اس کو الٹا دیا جاتا ہے اندر کا حصہ باہر آ جاتا ہے اس پر چاروں طرف سے سلائی کر دی جاتی ہے 0.25 انچ کے فاصلے سے اس سے کم فاصلے پر بھی سلائی لگا سکتے ہیں۔
اس کے بعد کالر مکمل تیار ہو چکا ہے اب اسے شرٹ کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے یہ تھی کالر تیار کرنے کے حوالے سے کچھ معلومات جو میں نے آپ لوگوں تک پہنچائیں امید ہے کہ آپ کو میری معلومات ضرور پسند آئیں گی اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
Yay! 🤗
Your content has been boosted with Ecency Points, by @rahman123.
Use Ecency daily to boost your growth on platform!
Support Ecency
Vote for Proposal
Delegate HP and earn more
Congratulations @rahman123! You have completed the following achievement on the Hive blockchain and have been rewarded with new badge(s) :
Your next target is to reach 50 replies.
You can view your badges on your board and compare yourself to others in the Ranking
If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word
STOP
Check out the last post from @hivebuzz: