مجھے یاد ہے کہ میں نے پہلا روزہ 10 سال کی عمر میں رکھا تھا۔لیکن اپ نے تو چھ سال کی عمر میں روزہ رکھا ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ کسی بھی انسان کے لیے بہت بڑی بات ہے کہ وہ اتنی چھوٹی عمر میں اتنا حوصلہ اکٹھا کر کے پورا دن بھوک اور پیاس برداشت کرے۔میری تو صحت میرا ساتھ نہیں دیتی لیکن حوصلہ میرے اندر بھی بلند تھا۔ حالانکہ 10 سال کی عمر میں بھی ان کو منانا میرے لیے مشکل تھا۔اج کل تو روزے بہت اسان ہو چکے ہیں کیونکہ موسم بقدر بہتر ہے لیکن اپ کو تو معلوم ہوگا کہ پچھلے سالوں میں گرمی کا کتنا زور ہوا کرتا تھا۔
میں اپ کے گھر والوں کی خوشی کا اندازہ بخوبی لگا سکتا ہوں کیونکہ جب بھی کوئی بچہ اپنے گھر میں روزہ رکھتا ہے تو تمام بڑوں کی توجہ اس پر مرکوز ہوتی ہے۔ کتنے خوش نصیب ہیں اپ کہ اپ کے ساتھ دادی رہا کرتی تھی اور ایک طرف میں کہ میرے ساتھ تو میرے دادی بھی نہیں رہا کرتی تھی کیونکہ میری دادی اس وقت فوت ہو چکی تھی اور میں ان کو بہت یاد کرتا تھا۔
یقین مانیے اپ کی اس پوسٹ نے مجھے میری دادی کو بھی یاد دلادیا۔
کاش وہ بچپن کے دن واپس ا سکتے جب میں زمانے کے دکھوں سے بہت دور جیا کرتا تھا۔
اس کا مطلب کہ میری پوسٹ نے اپ کے دل تک کا راستہ بنا لیا ہے کیونکہ یہ آپ کے دل کو چھو گئی اور آپ کو آپ کے ماضی کی یاد کے ساتھ ساتھ اپ کو اپ کی دادی کی یاد بھی دلاگئی۔ دادا ،دادی ،نانا، نانی،مختصر یہ کہ گھر میں بڑوں کا ہونا ایک رونق کا سماں باندھ دیتا ہے۔ گھر میں بزرگوں کے ہونے سے گھر ایک خوشگوار گہوارہ لگتا ہے۔
Hanji bilkul ap ne Sahi farmaya.