You are viewing a single comment's thread from:

RE: My first fast | میرا پہلا روزہ

in Hive Learners8 months ago

یقین جانے مجھے اپ کی پوسٹ بہت مزے کی لگی۔کیونکہ میں ایک ایک لفظ احساس کے ساتھ بڑھ رہا تھا۔ہر لفظ میں میں اپنا اپ دیکھ رہا تھا کہ جب میں نے اپنا پہلا روزہ رکھا تھا تو میری کیا حالت تھی۔ویسے چھ سال کی عمر میں روزہ رکھنا کسی معرکے سے کم نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جس طریقے سے اپ نے پورا دن گزارا یہ بھی قابل تعریف ہے۔لنچ باکس کا دوستوں میں بانٹ دینا،ناشتے کے وقت بہانہ لگانا،انڈا پراٹھا چپا دینا،یہ سب ایک بڑے پلان کا حصہ تھے ۔ایسے لگتا ہے کہ جیسے اپ نے روزہ رکھتے وقت مختلف مراحل سے گزرے ہیں۔یقین جانیں جب انسان پورا دن بھوکا پیاسا رہتا ہے اور جب وہ افطاری کرنے کے لیے بیٹھتا ہے تو کھانا ہم مقصد نہیں ہوتا بلکہ روزے دار کے چہرے پر جو اطمینان اور خوشی ہوتی ہے وہی روزے دار کا اصل سرمایہ ہوتا ہے باقی روزے کا قبول ہونا یا نہ ہونا وہ تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔
جزاک اللہ۔

Sort:  

میں بہت ممنون ہوں آپ کی حوصلہ افزائی پر.
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اس کہانی میں اپنائیت محسوس ہوئی. بحیثیت لکھاری یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ قاری میری تحریر پڑھتے ہوئے میری جگہ خود کو محسوس کرے.
بالکل. میں خود بھی حیران ہوتا ہوں کہ یہ سب کیسے ہوا. مگر ایک بات جو میں نے محسوس کی ہے وہ یہ کہ مجھ میں اپنے مقصد تک پہنچنے کا جنون بہت زیادہ ہوتا ہے. اس لیے میں اپنے عزم کے راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی پرواہ نہیں کرتا. جیسا کہ آپ نے میری پچھلی بلاگز میں بھی یقیناً یہ بات دیکھی ہوگی.
اور آپ کی آخری بات کہ روزہ کا اصل مقصد اور اس کی روح کا حاصل ہوجانا ہی کامیابی ہے تو اس بات سے بھی میں بالکل اتفاق کرتا ہوں. ہم سے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے باقی قبول ہونا یا نہ ہونا رب کی مرضی.