Assalamu Alaikum, wa Rahmatullahi wa Barakatuhu. Today is Friday. When I woke up early in the morning, the weather was very beautiful. The cold was increasing and the birds were flying from their nests towards their destination. The sky was completely clear. The first rays of the sun were touching the ground. I was walking on the road with my bicycle. During this walk, I saw many beautiful scenes. The most beautiful scene was that of birds chirping in the sky. They were sitting on the branches of trees and singing songs. School-going children were going to school. Some people were going to their daily chores and some people were watering their fields. Seeing this beautiful scene, my heart was happy and I was walking towards my journey. Only a person can see these beautiful scenes who wakes up early in the morning and enjoys the morning dawn and the fresh air while walking with the first rays of the sun.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اج جمعہ کا دن ہے جب میں صبح سویرے اٹھا تو بہت ہی خوبصورت موسم تھا سردی بڑھ رہی تھی اور پرندے اپنے گھونسوں سے اڑ کر اپنی منزل کی طرف جا رہے تھے اسمان بالکل صاف تھا سورج کی پہلی کرنیں زمین کو چھو رہی تھی اور میں اپنی سائیکل کو لے کر روڈ پر چہل قدمی کر رہا تھا اس چہل قدمی کے دوران میں نے بہت سے خوبصورت مناظر دیکھے سب سے پیارا منظر تو پرندوں کا تھا جو اسمان پر چہک رہے تھے درختوں کی ٹہنیوں پر بیٹھ کر گیت گا رہے تھے اور سکول جانے والے بچے سکول کی طرف جا رہے تھے کچھ افراد اپنے روزمرہ کاموں کی طرف بڑھ رہے تھے اور کھیتوں میں کچھ افراد اپنے کھیتوں کو پانی لگا رہے تھے یہ خوبصورت منظر دیکھ کر میرا دل ہشاش بشاش ہو گیا اور میں چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے سفر کی طرف رواں دواں تھا یہ خوبصورت مناظر وہی شخص دیکھ سکتا ہے جو صبح سویرے اٹھتا ہے اور سورج کی پہلی کرن کے ساتھ چہل قدمی صبح کی سحر اور تر و تازہ ہوا کے مزے لیتا ہے
While walking, when I reached a place which is often called a tali-like place, most of the children stand near this tali-like place waiting for their school van, but today a small child was standing with his father and was crying and tears were coming out of his eyes. When I asked his father why this child was crying, his father said that he wants to leave school and says that he will not go to school. While this child was about five to six years old, his father repeatedly explained to this child that son, education is very important for you and when you go to school, you will benefit a lot, but that child was crying continuously. I also told this child that son, school is very important for you because when you grow up, when you become literate, become a good person and serve people, then you will realize that your parents have done a great job for you by sending you to school and paying attention to your studies. At that time, this child's school van arrived and the father made the child sit in this van and I His father walked together for some time and then turned back to his own path. This scene reminded me of my childhood. We used to cry and not go to school. But now that we have grown up and become wiser, we realize that our parents did a great job for us. Similarly, when this child reaches our age, he will also say good words to his parents regarding his studies.
چلتے چلتے جب میں ایک جگہ پر پہنچا جس کو اکثر ایک ٹالی نما جگہ کہا جاتا ہے اس ٹالین نما جگہ کے پاس اکثر بچے اپنی سکول وین کا انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن اج ایک چھوٹا سا بچہ اپنے باپ کے ساتھ کھڑا تھا اور رو رہا تھا اور اس کی انکھوں سے انسو نکل رہے تھے میں نے جب اس کے والد سے پوچھا کہ یہ بچہ کیوں رو رہا ہے تو اس کے والد نے کہا کہ یہ سکول سے چھٹی کرنا چاہتا ہے اور کہتا ہے میں اسکول نہیں جاؤں گا جبکہ اس بچے کی عمر تقریبا پانچ سے چھ سال کی تھی اس کا باپ اس بچے کو بار بار سمجھاتا ہے کہ بیٹا پڑھائی تمہارے لیے بہت اہم ہے اور تم جب سکول جاؤ گے تو تمہیں بہت فائدہ ہوگا لیکن وہ بچہ مسلسل رو رہا تھا میں نے بھی اس بچے کو کہا کہ بیٹا تمہارے لیے سکول بہت ضروری ہے کیونکہ تم جب بڑے ہو جاؤ گے جب پڑھ لکھ جاؤ گے ایک اچھے انسان بنو گے اور لوگوں کے کام اؤ گے تو تمہیں اس وقت یہ احساس ہوگا کہ تمہارے والدین نے تمہیں سکول بھیج کر تمہاری پڑھائی پر توجہ دے کر تمہارے لیے بہت اچھا کام کیا ہے اور اسی دوران اس بچے کی سکول وین اگئی اور باپ نے اس بچے کو اس وین میں بٹھایا اور میں اس کا باپ کچھ دیر اکٹھے چہل قدمی کرتے کرتے اگے بڑھتے گئے اور وہ اپنے راستے کی طرف مڑ گیا یہ منظر مجھے اپنا بچپن یاد د** رہا تھا کہ ہم بھی کبھی روتے تھے سکول نہیں جاتے تھے لیکن اب جب ہم بڑے ہو چکے ہیں سمجھدار ہو چکے ہیں تو ہمیں احساس ہو رہا ہے کہ ہمارے والدین نے ہمارے لیے بہت اچھا کام کیا تھا اسی طرح یہ بچہ بھی جب ہماری عمر کو پہنچے گا تو اپنے والدین کے لیے اچھے الفاظ ادا کرے گا پڑھائی کے سلسلے میں
One thing a person should keep in mind is that these two phases of the sun, which are the sunrise and sunset, give us a very high message. When the rays of the morning fall on the earth in the morning, there is this sound of these rays. It is a quest that all the people living in the place where the rays of the morning are falling should wake up and start doing their life's work with the hope that a new morning has come, a new sun has risen, now the work that they left unfinished in the past days will be completed this morning and they will move towards their destination to achieve their goals. And the sunset of the sun gives us this message to finish all their work and rest and rest so that the next morning you will be cheerful, refreshed and move towards your destination again. So I get up early in the morning with this hope and take a walk. I see the beautiful view of the morning, I feel the chirping of birds, the sun I touch the rays to my chest so that I can complete my work this morning in a good manner and on time and achieve the goal I have set for myself. And my goal is that all my reading friends should also wake up early every morning and touch the first rays of the morning to their chest, shake hands with them, and then do their work to achieve their goals. This is the message of the sunrise early in the morning.
انسان کو ایک چیز اپنے ذہن میں بٹھا لینی چاہیے کہ یہ جو صبح کا طلوع افتاب ہے اور غروب افتاب ہے سورج کی یہ دونوں سلسلے ہمیں ایک بہت ہی اعلی پیغام دیتی ہے صبح کی جب کرنیں صبح کے وقت زمین پر پڑتی ہیں تو ان کرنوں کی یہ اواز ہوتی ہے یہ جستجو ہوتی ہے کہ تمام انسان جہاں جہاں صبح کی کرنیں پڑھ رہی ہیں اس جگہ بسنے والے انسان اٹھ جائیں بیدار ہو جائیں اور اپنی زندگی کاموں کو سرانجام دینے لگے اس امید کے ساتھ کہ نئی صبح ہو گئی ہے نیا سورج طلوع ہو گیا ہے اب جو کام انہوں نے پچھلے دنوں ادھورے چھوڑ دیے تھے اج کی صبح وہ ان کاموں کو مکمل کریں گے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو جائیں گے اور سورج کا غروب افتاب ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنے تمام کاموں کو ختم کر دیں اور ارام کریں اور ریسٹ کریں تاکہ انے والی صبح اپ ہشاش بشاش ہو کر تر و تازہ ہو کر اپنی منزل مقصود کی طرف دوبارہ رواں دواں ہو جائیں تو میں صبح سویرے اسی امید کے ساتھ اٹھتا ہوں اور چہل قدمی کرتا ہوں صبح کا خوبصورت منظر دیکھتا ہوں پرندوں کی چہچہاٹ محسوس کرتا ہوں سورج کی کرنوں کو سینے سے لگاتا ہوں تاکہ میں اج کی صبح اپنے کام اچھے طریقے سے سرانجام دے سکوں اور وقت پر سرانجام دے سکوں اور اپنی منزل جو میں نے طے کی ہوئی ہے اس کو حاصل کر سکوں اور میرا یہی مقصد ہے کہ میرے تمام پڑھنے والے دوست بھی ہر صبح جلدی اٹھیں اور جلدی اٹھ کر صبح کی پہلی کرنوں کو سینے سے لگائیں ان سے مصافحہ کریں اور پھر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی کاموں کو سرانجام دیں یہی طلوع افتاب کا پیغام ہوتا ہے صبح سویرے
I often see people early in the morning who are walking. I talk to them. After talking to them, I conclude that all those who wake up early in the morning and walk are successful people. Then there are many people who are sick who walk. I have talked to them and they tell me that they are diabetics and when they walk, they exercise every day. They wake up early in the morning and walk two to three kilometers, and their diabetes is cured. Similarly, patients suffering from heart diseases are walking and they are telling about the benefits of morning walks. Similarly, many people who wake up early in the morning have the same thoughts that if they do not wake up early in the morning and do not walk, their whole day will not be good. And when they walk in the morning, If they wake up early and exercise, their whole day passes very well and cheerfully. Similarly, if someone is sick with a disease, his disease decreases. But those who do not wake up early in the morning and sleep late at night, I have often seen that such people suffer from many diseases and they cannot even walk two steps while they enjoy all kinds of luxuries. So I am drawing this conclusion and sharing it with you all that walking, waking up early in the morning is very important for our life, very important for our health, very important for our success. Our body, our heart, our mind, our thinking is very important for everything because when our heart is healthy, our mind is healthy, we will think well, think positively. Similarly, if we sleep late at night for no reason, we will fall ill. If we wake up late during the day, problems will arise for us. Therefore, I would like to ask you all to wake up early and take a walk in the morning and soak up the rays of the sun. Start working and prepare early in the morning to achieve all your goals. This is the guarantee of success in our lives. I hope you like my article today. My thoughts. These are my thoughts that I had while walking. They came to my mind and heart and I thought I would share them with you all. Thank you very much for reading my article.
میں اکثر صبح سویرے دیکھتا ہوں کہ میں ایسے لوگوں سے ملتا ہوں جو چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں میں ان سے بات چیت کرتا ہوں میں ان سے گفتگو کرتا ہوں تو ان سے گفتگو کرنے کے بعد میں یہ نتیجہ اخذ کرتا ہوں کہ جتنے بھی لوگ صبح سویرے اٹھتے ہیں چہل قدمی کرتے ہیں وہ تمام کے تمام لوگ کامیاب لوگ ہوتے ہیں پھر بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بیمار ہوتے ہیں جو چہل قدمی کرتے ہیں اور میں نے ان سے وہ بتاتے ہیں کہ وہ ڈائیپٹیز کے مریض ہیں اور جب وہ چہل قدمی کرتے ہیں روزانہ ورزش کرتے ہیں صبح سویرے اٹھتے ہیں دو سے تین کلومیٹر کی پیدل واک کرتے ہیں تو اس سے ان کا ڈائیپٹیز کا مرض جو ہے وہ ختم ہو رہا ہے اسی طرح دل کے امراض میں مبتلا مریض چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں وہ صبح کی سیر کی افادیت بتا رہے ہوتے ہیں اسی طرح بہت سے جو کرنے والے لوگ صبح سویرے اٹھتے ہیں وہ ان تمام کے یہی خیالات ہوتے ہیں کہ اگر وہ صبح سویرے نہ اٹھیں چہل قدمی نہ کریں تو ان کا پورا دن اچھا نہیں گزرتا اور جب وہ چہل قدمی کرتے ہیں صبح سویرے اٹھتے ہیں ورزش کرتے ہیں تو ان کا پورا کا پورا دن بہت اچھا اور ہشاش بشاش گزرتا ہے اسی طرح ان کے مرض میں اگر کوئی مریض ہوتا ہے اس کی مرض میں کمی ا رہی ہوتی ہے لیکن وہ لوگ جو صبح سویرے نہیں ہوتے اور رات کو دیر سے سوتے ہیں تو میں نے اکثر دیکھا ہے کہ ایسے لوگ بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور وہ دو قدم بھی چل نہیں سکتے جبکہ وہ ہر طرح کی عیش و عشرت میں مبتلا ہوتے ہیں تو یہ نتیجہ میں اخذ کر رہا ہوں اور اپ سب سے شیئر کر رہا ہوں کہ چہل قدمی صبح سویرے اٹھنا یہ ہماری زندگی کے لیے بہت ضروری ہے ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے ہماری کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے ہمارے جسم ہمارے دل ہمارے دماغ ہماری سوچ ہر ایک چیز کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ جب ہمارا دل ٹھیک ہوگا دماغ ٹھیک ہوگا تو ہم اچھا سوچیں گے پوزیٹو سوچیں گے اور اسی طرح اگر رات کو دیر سے سوئیں گے بغیر کسی وجہ سے تو ہم بیمار پڑ جائیں گے دن کو ہم لیٹ اٹھیں گے تو ہمارے لیے مسائل پیدا ہوں گے اس لیے میں اپ سب سے کہوں گا کہ جلدی اٹھا کریں صبح کی سیر کیا کریں سورج کی کرنوں کو سینے سے لگایا کریں اور اپنے تمام کام مقاصد کے حصول کے لیے صبح ہی سویرے تیاری کر لیا کریں یہی ہماری زندگی کی کامیابی کی ضمانت ہے امید ہے اپ کو میرا اج کا ارٹیکل میرے خیالات یہ وہ میرے خیالات ہیں جو میں چہل قدمی کرتا کر رہا تھا تو میں دل و دماغ میں پیدا ہوئے اور میں نے سوچا کہ اپ سب کے ساتھ شیئر کروں اپ سب کا بہت بہت شکریہ اپ نے میرا ارٹیکل پڑھا
Congratulations @yousafharoonkhan! You have completed the following achievement on the Hive blockchain And have been rewarded with New badge(s)
Your next target is to reach 56000 upvotes.
You can view your badges on your board and compare yourself to others in the Ranking
If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word
STOP
Check out our last posts: