السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات کے ساتھ حاضر ہوںپانچ بجے اٹھنے کے بعد میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ دیر بعد چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا۔ اور پھر میں دکان کی طرف روانہ ہو گیا کچھ دیر کے بعد میں نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جانا تھا میں نے دکان بند کی اور پھر گھر چلا آیا
گھر پہنچا تو بچے آپس میں کھیل رہے تھے مٹی میں لیٹ رہے تھے آپس میں بہت زیادہ خوش تھے کیونکہ آپس میں بہت عرصہ کے بعد ملے تھے میں نے کپڑے تبدیل کئے اور بچوں کے کپڑے بھی تبدیل کیے اور سب شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے چلے گئے وہاں پر پہنچ کر ہم نے کھانا کھایا اور پھر ہم سب گھر واپس آ گئے
اور اس کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا اور دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی
