The story

in OCD3 years ago

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں میں دعا کرتا ہوں ، اے اللہ ، ہمیں اچھی صحت کے ساتھ ایک نئی صبح عطا کرنے کا شکریہ۔ اے خدا ، ہمارے ایمان ، جان ، مال ، عزت اور وقار کی حفاظت فرما۔ ہر صبح ، خدا ہم سب پر رحم فرمائے ، اور خوشی ہمارا مقدر ہو۔ اور اللہ تعالی ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے سلامتی اور صحت ہمارے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو کائنات کی ساری نعمتیں عطا فرمائے اور اللہ تعالی آپ سب کو ان سب چیزوں سے بچائے جن سے بچنا ہمارے حق میں بہتر ہے۔ ہم سب کو لوگوں کے لئے سہولیات پیدا کرنے میں اللہ تعالی ہماری مدد کرے

IMG_20211201_113317726.jpg

IMG_20211201_114425503.jpg

IMG_20211201_113350816.jpg

دوستوں آج 2 دسمبر ہے میں صبح سویرے معمول کے مطابق اٹھا ورزش کرنے کے لیے باہر چلا گیا کچھ وقت میں نے ورزش کی پھر گھر واپس آیا فریش ہونے کے لیے نہانے چلا گیا کھانے کے بعد میں نے امی کو کہا میرا ناشتہ لگا دو امی نے ناشتہ لگایا اور میں نے جا کے ناشتہ کر لیا پھر میں اپنا موبائل استعمال کرنے لگا نو بجے کے قریب مجھے امی نے کہا بیٹا دکان سے کچھ فروٹ اور کھانے کے لیے پکوڑے لے آؤ میں نے موٹر سائیکل نکالی اور دکان کا رخ کیا پہلے میں فروٹ والی دکان پر گیا وہاں سے کچھ امروز اور سیب اور ساتھ میں کیلے خریدے اور پھر میں وہاں سے آگے چل پڑا آگے جاکر میں دکان پر رکا اور کچھ پکوڑے خریدے پھر میں واپس گھر آیا اور تمام سامان امی کو دے دیا کیونکہ آج ہمارے گھر بھانجوں نے آنا تھا ان کے لئے پکوڑے اور فروٹ لے کر آیا

IMG_20211201_112141091.jpg

دس بجے کے قریب میں موٹر سائیکل پہ اپنی بہن کے گھر کی طرف چل پڑا وہاں پہنچا اور کچھ وقت وہاں بیٹھا اور مجھے اپنی بہن نے چائے پلائی اور پھر میں اپنی بھانجوں کو ساتھ لے کر وہاں سے چل پڑا اپنے گھر پہنچا تو چھوٹے بھائی نے کہا کہ میری پینسل دکان سے لے آؤ میں نے کام لکھنا ہے میں پھر دکان پر گیا دوکاندار سے پینسل لی اپنے گھر واپس آیا اور اپنے بھانجے کو پینسل دے دی

IMG_20211127_193543485.jpg

IMG_20211127_193549851.jpg

تین بجے کے قریب پھر میں گوشت لینے کے لئے چلا گیا میں گوشت لے کے گھر واپس آیا اور پھر میں دوستوں سے گپ شپ کے لیے چلا گیا پانچ بجے کے قریب پھر میں گھر واپس آیا اور اپنے ہاتھوں سے میں اپنے بھانجوں کے لئے کڑائی تیار کرنے لگا جب کڑاہی تیار کرلی پھر ہم سب مل کر کھانے لگے اور میں نے کوئی تصویریں بھی بنائی یہ تھی میری آج کی مصروفیات