چہرہ اک پھول کی طرح شاداب ہے
چہرہ اسکا ہے یا کوئی مہتاب ہے
چہرہ جیسے غزل، چہرہ جان اے غزل
چہرہ جیسے کلی ، چہرہ جیسے کنول
چہرہ جیسے تصوربھی تصویر بھی
چہرہ اک خواب بھی چہرہ تعبیر بھی
چہرہ کوئی الف لیلوی داستاں
چہرہ اک پل یقیں، چہرہ اک پل گماں
چہرہ جیسا کہ چہرہ کہیں بھی نہیں
مہرو مہرو، مہ جبیں مہ جبیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
آفریں ، آفریں، آفریں ، آفریں
Sort: Trending