فرانس میں مردوں پر سیٹی مارنے پر جرمانہ ہوگ
فرانس کی سیکریٹری آف اسٹیٹ میخلینی شیپ
فرانس میں خواتین کی وزیر نے کہا ہے کہ خواتین کو سیٹی مارنے پر مردوں کو موقع پر جرمانہ کیا جائے گا۔
چونتیس سالہ فیمنسٹ اور فرانسیسی صدر ایمینیول میکخون کی شروع کی حامی، میخلینی شیپاعوامی جگہوں پر نئی قانون سازی کے زریعے مردوں کے امتیازی رویوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔
پولیسی کے تحت نامناسب، جارحانہ رویے برتنےیا اس جیسا کچھ بھی کرنے پر مردوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
لیکن’ ہراساں کرنے’ کی کی تعریف اور ہراساں کرنے والے کو جرمانہ کی جانے والی رقم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
میخلینی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ضروری ہے کیوں کہ فی الوقت قانون میں ‘ہراساں کرنے’ کی تعریف متعین نہیں ہے۔
حال ہی میں سامنے آنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی ونسٹائن پرمتعدد اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مبینہ الزامات نے فرانس میں اس معاملے پر دوبارہ بحث شروع کردی ہے۔