پوری قوم پاگل ھے ۔۔

in #nation7 years ago

پوری قوم پاگل ھے ۔۔
0-- وزیراعظم ، اپنے گارڈ کے ھاتھ میں گن دے کر خود نہتا ، اس کے ساتھ چلتا ھے ۔
1۔۔ لاکھوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماھانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ھے ۔
2 ۔۔ ڈرائیوروں کے اشارے اپنے ھوتے ھیں ۔
رائٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔۔۔ کراس کر لو
لیفٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔ ابھی کراس نہیں کرو ۔ سامنے سے گاڑی آ رھی ھے
دائیں ، بائیں مڑنے کے لیےھاتھ کا استعمال کرتے ھیں ۔
۔
3 ۔۔ ماں ، بہن کی گالیوں کو مذاق سمجھتا ھے ۔ بیوی کی گالی سے چڑ جاتا ھے ۔
4 ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ھدایات انگریزی میں لکھتے ھیں ۔
ھائیلی انفلیمیبل ۔۔
5 ۔۔ سڑک پہلے بناتے ھیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ھیں ۔
6 ۔۔ جو پورے پاکستان سے مسترد ھو کر ، صرف ایک حلقےسے 10 ووٹوں سے جیت جاۓ ، وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا ھے اور جو الیکشن ھی نہ لڑے وہ وزیر خزانہ بن سکتا ھے ۔
7 ۔۔ عدالت میں کیس چلتے رھیں ۔ بندہ پھر بھی صدر اور وزیراعظم کے منصب پہ رہ سکتا ھے
8 ۔۔ جس کو سورت اخلاص نہیں آتی ، وہ وزیر داخلہ ھے اور جسے پورا قرآن حفظ ھے ، وہ دھشت گرد ھے ۔
9 ۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ھیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان

10۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔
11 ۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رھتے ھیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ھیں
12۔۔ کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے انعام دیتے ھیں ، طالب علم کو لیپ ٹاپ ۔۔
13 ۔۔ کرمنل اور ان پڑھ لوگ ، ایم پی اے ۔۔ ایم این اے ۔۔ وزیر ۔۔ وزیر اعلی ۔ وزیر اعظم اور صدر بن سکتے ھیں ۔۔۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ، کلرکی اور پیلی ٹیکسیاں ۔۔
14۔۔ خود ۔۔۔ زبان ، قوم ، ملک اور مذھب کے نام پہ لڑتے مرتے ھیں ۔ مگر خوبصورت عورت پر سب کا اتفاق ھے چاھے کسی زبان ، قوم ، ملک اور مذھب کی ھو ۔۔۔


کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناؤں..!!

Sort:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.facebook.com/Mainpakistanihoonn/