اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی شہید، 500 زخمی. 30 مارچ
غزہ: غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 14 افراد شہید اور 500 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔
غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرین ہر آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں