واقعی کبھی کبھی انسان ایک نا معلوم سی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے___
سمجھ نہیں پاتا کہ وہ کس چیز سے نا خوش ہے؟
اپنی زندگی سے؟ حالات سے؟ لوگوں سے؟
یا پھر اپنے آپ سے؟؟؟
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی عجیب سا خلا محسوس کرتا ہے_
ایک بے نام سی کمی
گویا وہ کسی اور دنیا کا باسی ہے اور غلطی سے اس دنیا کی طرف آ نکلا ہے__
وہ جو ہر پل دوسروں کو خوش کرنے میں لگا رہتا ہے
اس وقت خود سے ناراض سا ہونے لگتا ہے
اس پل وہ ہر چیز سے کٹ جانا چاہتا ہے!!
خاموشی کے جنگل میں گم ہو جانا چاہتا ہے'
جہاں اسے خود اپنے وجود کا بھی پتہ نہ مل سکے
تب وہ بے بس ہو کر سوائے آنسو بہانے کے کچھ نہیں کر سکتا!!
آنسو بھی وہ جو نظر نہیں آتےپونچھے نہیں جا سکتے____!!
پھر وہ ہوتا ہے اسکی ذات کی الجھنیں ہوتی ہیں اور اسکا اللہ ہوتا ہے____!!
وہ جو دنیا کے سامنے ٹوٹنے سے ڈرتا ہے
خود پہ مضبوطی کا خول چڑھائے رکھتا ہے
'اس رب تعالی کے آگے ٹوٹ جاتا ہے' بکھر جاتا ہے'کھل جاتا ہے______!!
اور وہ
وہ ذات اسے سمیٹ لیتی ہے_!!
خود سپردگی کا یہ عالم اسے زندگی کی حقیقت سمجھا دیتا ہے
Sort: Trending
[-]
jesusisking (-4)(1) 6 years ago
$0.00
Reveal Comment