میرے ساتھ ہر بار ایسا ہوتا ہے ، جب بھی پہاڑوں سے واپسی ہوتی ہے میرا قلم ساتھ چھوڑ جاتا ہے ، میرے پاس الفاظ ختم ہوجاتے ہیں کہ میں اپنے پہاڑوں کے سفر کو ایک تحریر کا روپ دے سکوں۔۔
کسی نے کہا کہ دورانِ سفر لکھا کرو۔۔ لیکن یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔۔ جہاں خدا کی بنائی ہوئی اس قدر خوبصورت کائنات سامنے ہو ، جہاں بُلند و بالا برف پوش پہاڑ ، جھیلیں ، آبشاریں سامنے ہوں ، وہاں میں اپنا سر اپنی نوٹ بُک پر نہیں جُھکا سکتی۔۔ مجھے وہ لحمہ، وہ وقت محسوس کرنا ہوتا ہے۔۔ وہاں کی خوشبوئیں مجھے محسوس کرتے اُن میں مست الست ہونا ہوتا ہے۔۔۔ ہاں پہاڑوں کا بھی ایک نشہ ہے۔۔ اور یہ باقی سارے نشے سے شدید حاوی ہوتا ہے۔۔۔
اسلردو میں گیارہ دن گزارے ہیں پر لگتا ہی کہ بس چند منٹ تھے۔
وہاں کے آس پاس کے تقریباً کافی مقامات کو دیکھا ، محسوس بھی کیا۔۔
ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے کسی نے ایک میسج کیا۔۔ اور وہ کچھ یوں تھا :
“ آپ اسکردو آئیں اور شگرنہیں آئی، اچھا نہیں کیا۔۔۔
کہتے ہیں جو اسکردو آئے اور شگر کو مس کردے ، مانو اُسنے کچھ دیکھا ہی نہیں۔۔۔”
پہلے سوچا کہ جواب لکھتی ہوں کہ شگر بھی آئی تھی ۔۔ لیکن مجھے وقت چاھئیے ۔۔۔ میں یوں یکدم سےقلم نہیں اُٹھا سکتی ۔۔ میں یوں کسی کے کہنے پر لکھ نہیں سکتی جب تک لکھوایا نہ جائے مجھ سے۔۔۔
پھر سوچا بس تحریر ہی لکھ دوں گی، جب بھی لکھ سکی تو کیونکہ میں اب تک وہاں کے حصار سے نہیں نکلی۔۔۔
یہ تصویر شگر فورٹ کے بلکل سامنے کی ہے۔۔ میں نہیں جانتی اُس فورٹ سے زیادہ مجھے اس مقام سے اتنی کشش کیوں محسوس ہوئی کہ میرے قدم مجھے اِن بلند و بالا درختوں اور اس پانی کے پاس لے گئے۔
وہاں کھڑے ہو کر مجھے محسوس ہورہا تھا جیسے اس مقام پر میں پہلے بھی آچکی ہوں۔۔ پتہ نہیں خواب میں دیکھا تھا یا کسی تصویر میں ، پر شگر ویلی مجھ پر اپنا اثر کر رہی تھی۔۔ کچھ تھا جو میرے سمجھ سے باہر تھا پر کچھ اپنا تھا وہاں۔۔۔
اس مقام پر کھڑے ہوکر بس یہ ایک گانے کی چند لائینز دماغ میں گھومنے لگی۔۔
“راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے۔۔
وہ نظر چھپکے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے۔۔۔
ایک لحمے میں سمٹ آیا صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے ۔۔۔”
زندگی واقعی بہت تیز چلی ہے ۔ ۔ ورنہ سندھ سے شگر پہنچنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔۔ بس دل کی ایک خواہش ہے کہ اللہ نے اس دنیا میں جتنے بھی جنت کے عکس بنائے ہیں وہ سب اس زندگی میں دیکھ اور محسوس کر سکوں اور اُس کی بڑائی بیان کر سکوں۔۔
جب آپ اللہ کی بنائی کائنات کی اک چھوٹی چیز کو بھی دیکھتے ہیں تو حیران ہوجاتے ہیں کہ یہ کیسے اور کیوں ہے ؟ یہ رب سائیں کی شان ہے کہ اُس نے وادیِ شگر کو بھی اتنا خوبصورت بنایا ہے کہ ہمارے جیسے دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔۔۔ اور سبحان اللہ کہے بغیر رہ نہیں پاتے۔۔۔
#copied
Congratulations! This post has been upvoted from the communal account, @minnowsupport, by Ahmads from the Minnow Support Project. It's a witness project run by aggroed, ausbitbank, teamsteem, theprophet0, someguy123, neoxian, followbtcnews, and netuoso. The goal is to help Steemit grow by supporting Minnows. Please find us at the Peace, Abundance, and Liberty Network (PALnet) Discord Channel. It's a completely public and open space to all members of the Steemit community who voluntarily choose to be there.
If you would like to delegate to the Minnow Support Project you can do so by clicking on the following links: 50SP, 100SP, 250SP, 500SP, 1000SP, 5000SP.
Be sure to leave at least 50SP undelegated on your account.
@resteemator is a new bot casting votes for its followers. Follow @resteemator and vote this comment to increase your chance to be voted in the future!