شاید یہی پیار ہوتا ہے great urdu poetry

in #poem7 years ago

جب بھی وہ پاس ہوتا ہے
مجال کے دل اداس ہوتا ہے
نظروں میں بس اس کا جمال ہوتا ہے
صرف اس کا ہی ہر طرف خیال ہوتا ہے
دلِ ناشاد بھی خوب شاد ہوتا ہے
بعدِ رخصت اس کا مسکراتے رہنا ہی یاد ہوتا ہے
یہ کمال جانے کیسے بار بار ہوتا ہے
ہر وعدے کا اس کے دل کو اعتبار ہوتا ہے
خان دل کو سنبھالو شاید یہی پیار ہوتا ہے